Random enough to be declared weird.

Chehra

1 Comment

شائد ہر انسان کی زندگی میں کبھی نا کبھی ایک وقت ایسا آتا ہے، جب اُسّے احساس ہوتا ہے کہ اسکی یادّاشت میں موجود سینکڑوں چہروں میں سے ایک چہرہ ایسا بھی ہے جو اس کو بند آنکھوں سے بھی نظر آتا ہے۔ جو اسوقت بھی قریب نظر آتا ہے جب وہ چہرہ درحقیقت اس سے دور ہو۔ ایک چہرہ جو اسکی گہری نیند کی تاریکی کو بھی چیر کے خوابوں کے پردے پر نظر آتا ہے۔

کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ چہرہ آنکھہ کھولنے پر بھی ان کے سامنے ہو۔ ان کے نذدیک ہو۔ اور انہیں اتنی ہی محبت سے دیکھہ رہا ہو جتنی محبت سے وہ اس چہرے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

اِس کے برعکس کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے لئے سب سے اہم بس یہ ہوتا ہے کہ یہ چہرہ  جہاں بھی ہو، ان کے پاس ان سے دور، نیند میں ہو یا بیدار، بس خوش ہو۔ بہت خوش ہو۔ اس سے زیادہ نہ تو وہ کچھہ چاہتے ہیں، نا ہی اس سے زیادہ کی کبھی دعا کرتے ہیں۔

مجھے نہیں پتا کے ان دونوں میں سے کون سے لوگ زیادہ بہتر ہیں، وہ جو بس اس چہرے کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں، یا وہ جو اس چہرے کو صرف اپنے ساتھہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ کیا کہتے ہیں؟

سلمان

 
Tags: , , , , ,
Posted in: I like.., Personal, Random, Thoughts

One Comment (Leave a comment) »

Leave a Reply